تل ابیب (الفجرآن لائن) ایران و اتحادیوں کے حملوں کے پیش نظر مختلف ممالک نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کردیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی میزائل حملے میں ہلاکت کے بعد ایران اور اتحادیوں کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں کے خوف کے باعث بھارت کی ایئر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ایئر ویز، جرمنی کی لفتھانسا ایئرلائن، بلجیم کی برسلز ایئرلائن، سوئزرلینڈ کی سوئس ایئر لائن اور امریکا کی یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ایئرلائنز نے اسرائیل کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی اور سوئزرلینڈ کی ایئرلائنز نے 8اگست ،جبکہ اٹلی کی آئی ٹی اے ایئر ویز نے 6اگست تک اسرائیل کیلئے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔