
اسلام آباد (الفجرآن لائن) سپیکر سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح ساڑھے11بجے تک ملتوی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کی مذمت کی گئی ، مولانا مصباح الدین نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرائی جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیلی مظالم اور اسماعیل ہنیہ کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
اجلاس میں اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی گئی ۔ حکومتی واتحادی اراکین نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیرکی صبح ساڑھے 11بجے تک ملتوی کردیا گیا۔