
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی اسکولوں میں ’پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام‘ کا آغاز کر دیا جائے گا اور اس پروگرام کے تحت بچوں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پیر سے سرکاری پرائمری اسکولوں میں ’پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام‘ شروع کر دیا جائے گا، اس پروگرام میں پرائم منسٹرز نیشنل نیوٹریشن انیشیٹو فائر لیس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔پروگرام کے تحت 60,000 کھانے پکانے کے لیے جدید ترین سینٹرلائزڈ کچن کا استعمال کیا جائے گا۔