
کراچی (الفجرآن لائن) قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر برمنگھم کا انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ بوگس نکلا ہے۔تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں پے گروپ 4 کے مقامی ملازم جاوید اقبال باجوہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے کیوں کہ ان کے انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ کے بوگس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
30 جولائی کو ڈپٹی اسٹیشن منیجر کے نام جاری شوکاز نوٹس کے مطابق جاوید اقبال باجوہ کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ’’آپ کی جانب سے پیش کردہ تعلیمی دستاویزات کو تصدیق کے لیے متعلقہ تعلیمی بورڈ روانہ کیا گیا، 20 جولائی 2024 کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے موصول جواب کے مطابق آپ کا انٹرمیڈیٹ سرٹیفکیٹ بوگس قرار دیا گیا ہے۔‘‘