کراچی سندھ حکومت نے اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے پانچ کروڑ روپے کا اعلان کردیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپک ریکارڈ بنایا ہے۔انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان بھی کیا۔
میئر کراچی نے ارشد ندیم کے نام سے کراچی میں اسپورٹس اکیڈمی کھولنے کا اعلان بھی کیا