
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل میں ایک مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ ملک کے صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طیارے میں سوار تمام باسٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایسی وڈیوز گردش میں ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طیارہ درختوں کے جھنڈ والے پس منظر میں زمین پر گر رہا ہے اور وہاں سے دھوئیں کے سیاہ بادل پھیل رہے ہیں۔
ائر لائن ووئیپاس کے مطابق اس کا طیارہ پارانا ریاست کے کیسکاول شہر سے اڑا تھا اور ساو پاولو ائرپورٹ جا رہا تھا اور ونہیدو کے قصبے کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گیا۔