
پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری کابینہ کو بھجوا دی
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے نئے اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید کا فیصلہ کرتے ہوئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری کابینہ کو بھجوا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نئے اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید کا فیصلہ کرتے ہوئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری کابینہ کو بھجوا دی ہے، رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جاسکے گا۔ مجوزہ رولز کے مطابق ملک بھر میں نیشنل بینک کے کسی بھی برانچ میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔