راولپنڈی (الفجرآن لائن) لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ دار کی بحفاظت رہائی ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے 3 رشتہ داروں کو رہا کرا لیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے رشتہ دار بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رہائی میں قبائلی عمائدین اور مقامی معززین نے اہم کردار ادا کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد امیر اور ان کے3 رشتہ داروں کی رہائی غیرمشروط اور محفوظ انداز میں عمل میں آئی