اسلام آباد (الفجرآن لائن) پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر دو مسافروں سے 9 ہزار ممنوعہ انجکشن برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران 2مسافروں سے 2کروڑ روپے مالیت کے 9 ہزار ممنوعہ انجکشن برآمد کر لئے۔کسٹم حکام کے مطابق ممنوعہ انجکشن دوحہ سے آنیوالے مسافروں سے برآمد کئے گئے ہیں جو جدہ سے آنیوالی فلائٹ سے اسلام آباد پہنچے تھے۔حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔