
گاڑیوں،مشینری و آلات کی خریداری،نئی آسامیاں،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پابندیوں میں شامل
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے وزارتوں اور ڈویژن سمیت تمام سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارتوں اور ڈویژن سمیت تمام سرکاری محکموں میں غیر ضروری اخراجات پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارتوں،ڈویژنز سمیت سرکاری محکموں میں گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کی گئی ہے، صرف آپریشنل وہیکلز، میڈیکل ایکوپٹڈ وہیکلز، ایمبولینسز، وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے بسیں فائر فائٹنگ وہیکلز، بسیں، وین، ویسٹ مینجمنٹ کیلئے گاڑیاں اور بائیکس خریدنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ مشینری و آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، صرف تعلیمی اداروں، زراعت، مائننگ، ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کیلئے مشینری و آلات کی خریداری کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی آسامیوں،سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، کسی بھی قسم کی عارضی آسامیوں کو ایک سال سے زائد عرصے کیلئے جاری نہیں رکھا جائے گا۔اعلامئے کے مطابق سرکاری اخراجات پر نان آبلیگیٹری بیرونی دوروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔