
کراچی، کورٹ کراچی نے کارساز سروس روڈ ٹریفک حادثہ کیس کی ملزمہ نتاشہ دانش کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔
سٹی کورٹ کراچی میں کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی جبکہ منشیات ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔
کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ملزمہ کے خلاف کیس کی سماعت کی تھی۔
سماعت کے دوران ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان طے پانے والا حلف نامہ جمع کرایا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے بغیر کسی دباؤ کے اللہ کے نام پر ملزمہ کو معاف کیا۔