
اسلام آباد (الفجرآن لائن) حکومت پنجاب نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر اسلام آباد کے بجلی صارفین کو دیا گیا 14 روپے فی یونٹ ریلیف واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پنجاب نے اسلام آباد کے بجلی صارفین کو دیا گیا 14 روپے فی یونٹ ریلیف واپس لے لیا ہے جس کے نتیجے میں اسلام آباد کے شہری ستمبر کے بلوں میں سبسڈی کے حق دار نہیں ہونگے۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی دینا چاہتی تھیں مگر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے وفاقی علاقے کے صارفین کو یہ ریلیف نہیں مل سکا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے صارفین کیلئے سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہ