
باجوڑ (الفجرآن لائن) باجوڑ میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں پولیو ورکر اور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 25پولیو ورکر ابوہریرہ اور 33پولیس اہلکار لقمان جاں بحق ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے پہنچ کر لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کردیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔