
اسلام آباد (الفجرآن لائن) بجلی کی قیمت میں 1.74روپے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1.74 روپے فی یونٹ اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی قیمت میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے مہینوں پر ہوگا۔نئی قیمتیں ڈسکوز سمیت کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہوں گی۔ذرائع کے مطابق بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 43 ارب 23 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔