
راولاکوٹ(آصف اشرف) دردناک حادثہ سکول وین کھائی میں جا گری ایک معصوم بچہ شہید پانچ بچے زخمی جمعہ کی صبع سکول شفٹ لیکر جانے والی وین ٹائیں کے علاقے میں موڑ کاٹتے کھائی میں جا گری پانچ زخمی بچے شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ منتقل کر دئیے گئے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ ایک بچہ حارث مقصود جان سے ہاتھ دھو بیٹھا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لوگ جائے حادثہ پہنچے اور اپنی مدد آپ زخمی نکال کر ہسپتال منتقل کیے جمعہ کے روز شہید حارث مقصود کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں بھاری اکثریت میں لوگوں نے شرکت کی آہوں اور سسکیوں میں جب معصوم بچے کو سپرد لحد کیا گیا تو صف ماتم مچ گئی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق چودھری اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق سابق صدر یعقوب خان سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر تنویر الیاس چغتائی عبدالقیوم نیازی ممبران اسمبلی شاہدہ صغیر حسن ابراہیم جے کے ایل ایف کے چیئرمین صاحبان صغیر خان صابر کشمیری نیشنل عوامی پارٹی کے سابق صدر لیاقت حیات سیکرٹری جنرل عادل خان این ایس ایف کے صدر صمد شکیل ڈاکٹر پروفیسر صغیر خان انجمن تاجران کے صدر عمر نزیر کشمیری نے شہید طالب علم حارث مقصود کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا ہے