کراچی ( الفجرآن لائن) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ٹریڈنگ کے دوران 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 972 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کیساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 19 جولائی 2024 کو ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 939 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا تھا