
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی حکومت نے ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ریڈزون کی سیکیورٹی رینجرز کے سپردکرنے پر غور شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں کئی ممالک کے سربراہان مملکت و غیر ملکی اہم شخصیات کی آمدورفت کے پیش نظر ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز کی تعیناتی ایس سی او کانفرنس ختم ہونے تک کی جائے گی۔ رینجرز اہلکاروں کو اہم سرکاری عمارات کے باہر اور ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے گا۔