
ابوجا (الفجرآن لائن) نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 100 لاپتا ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں مذہبی تہوار سے واپس آتے افراد کی کشتی ڈوبنے سے 100 افراد لاپتہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ لکڑی کی کشتی میں 100 افراد کے سفر کرنے کی گنجائش تھی تاہم کشتی میں 300 افراد سوار تھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ لوکل کونسل کے رہنماء نے 60 افراد کی لاشیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔