نیشنل کانفرنس نے 42، بی جے پی نے 29اور کانگریس نے 6سیٹوں پر جیت درج کر لی
جموں کشمیر میں این سی کانگریس اتحاد کی سرکار طے ، وزیر اعلیٰ کون ہوگا فیصلہ آنا ابھی باقی
التجا مفتی ، الطاف بخاری ، عمران انصاری ، رویندر رینا کو شکست کا سامنا دفعہ 70اور 35Aکی بحالی کا امکان بڑھ گیا
راولاکوٹ/ رپورٹ آصف اشرف //
سخت ترین حفاظتی انتظامات کے ساتھ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی 90نشستوں کیلئے ووٹوں کی گنتی ہوئی جس دوران نیشنل کانفرنس نے 42سیٹوں پر درج کرکے بھاری برتری حاصل کر لی ۔ ان کے بعد بی جے پی نے 29اور کانگریس نے 6سیٹوں پر بھاری اکثریت سے جیت درج کر لی ہے ۔ ادھر جیت درج کرنے کے ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے کارکنوں اور ووٹروں نے جشن منایا ۔زرائع کے مطابق جموں کشمیر کی 90اسمبلی سیٹوں کے نتائج منظر عام پر آئیں ۔ جس دوران نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی کے بطور ابھر کر سامنے آئی۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے درمیان منگل کی صبح 8بجے سے ہی گنتی مراکز پر ووٹ شماری کا عمل شروع ہو اور دن بھر یہ عمل جاری رہا ۔ صبح سے ہی نیشنل کانفرنس کے امید واروں نے بھاری اکثریت سے جیت درج کر لی ہے ۔ جونہی انتخابات کیلئے ووٹ شماری کا عمل شروع ہوا تو ضلع سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے امید واروں نے برتری حاصل کرنے شروع کرد ی اور نتائج کے اعلان کے آخر پر سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے امیدوارں نے تما م سیٹوں پر جیت درج کر لی ۔ اسی طرح سے نیشنل کانفرنس نے بارہمولہ ضلع میں بھی کلین سویپ کیا جبکہ اننت ناگ میں نیشنل کانفرنس اتحاد کے تمام امید وارں نے جیت لی اننت ناگ میں جماعت اسلامی بھی بڑی ریلی کر کے میدان میں اتری مگر جماعت اسلامی کے سیار ریشی سابق لیڈر حزب المجائدین کو یوسف راتھر المعروف یوسف تاریگامی سے شکست ہوئی اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد لللہ نے گاندربل اور بڈگام ، میر سیف للہ نے ترہگام ، قیصر جمشید لون نے لولاب ، وحید الرحمان پرہ نے پلوامہ ، شوکت حسین گنائی نے زینہ پورہ ، ڈاکٹر بشیر ویری نے سریگفورہ بجبہاڑہ سے جیت حاصل کر لی انہوں نے محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی کو شکست دی ۔ اسی طرح سے کانگریس کے غلام احمد میر نے ڈورو ، طارق حمید قرہ نے سنیٹرل شالہ ٹینگ ، سجاد غنی لون نے ہند واڑہ ، انجینئر رشید کے بھائی خورشید شیخ نے لنگیٹ ، کنگن سے میاں الطاف کے فرزند میاں مہر علی ، سرینگر کے خانیار سے علی محمد ساگر ، ان کے صاحبزاہ سلمان علی ساگر نے حضرت بل ، تنویر صادق نے زیڈی بل ، احسان پردیسی نے لال چوک اور مشتاق گورو نے چھانہ پورہ حلقہ سے اپنی پارٹی کے الطاف بخاری کو شکست دیکر جیت لی ہے ۔ اسی طرح سے گلمرگ سے نیشنل کانفرنس کے فاروق شاہ ، پٹن سے ریاض بیدار اور حانصاب بڈگام سے سیف للہ بٹ ، چاڈورہ سے عبد الرحیم راتھر ، بیورو سے بھی نیشنل کانفرنس کے امید وار نے جیت درج کر لی ہے ۔ ادھر نیشنل کانفرنس کی جیت کے ساتھ ہی پارٹی خیمے میں خوشی دیکھنے کو ملی اور نیشنل کانفرنس کے کارکنان و ووٹروں نے وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر جشن منایا اور خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ خیال رہے کہ سخت ترین سیکورٹی حصار میں جموں کشمیر کے 20مراکز پر ووٹ شماری ہو ئی ۔ حکام نے بتایا کہ گنتی مراکز کے ارد گر د سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی غیر مجاز شخص احاطے میں داخل نہ ہو۔متعلقہ حلقوں میں پولنگ کے اختتام کے بعد سے ان سٹرانگ رومز کے ارد گرد سخت نگرانی رکھی گئی تھی جہاں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں رکھی گئی تھی ۔ سوپور سے پھانسی پانے والے افضل گورو کے بھائی اعجاز گورو چاچا آزادی کے نام سے مشہور سرجان برکاتی حریت کانفرنس کے لیڈر نعیم خان کے بھائی منیر خان سمیت جماعت اسلامی کے تمام امیدواران کو شکست ہوگئی ہے