
اسلام آباد(الفجرآن لائن) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم مزید افغان باشند ے وطن واپس چلے گئے ،مجموعی طورپر وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد7 لاکھ 39 ہزار 668 ہو گی ۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 9 ستمبر سے 07 اکتوبر 2024 تک مزید 26 ہزار 622 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 9847 مرد، 7596 خواتین اور 9179 بچے شامل ہیں۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 07 اکتوبر تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 39 ہزار 668 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔