
ڈینگی کے ڈین ٹووائرس تشخیص ہوئی ہے، جو زیادہ خطرناک ہے،کاؤنٹرز قائم ، ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے موبائل ٹیموں کو متحرک کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
راولپنڈی (الفجرآن لائن) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذکر تے ہوئے کہا ہے ڈینگی کے ڈین ٹووائرس تشخیص ہوئی ہے، جو زیادہ خطرناک ہے۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی بخار بے قابو ہوگیا، جس کے بعد ڈینگی ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایمرجنسی ڈینگی کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے موبائل ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈین ٹووائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ڈین ٹوڈینگی وائرس زیادہ خطرناک ہے۔دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں 134 افرادمیں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد دوہزار دوسوستتر سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ نو مریض انتقال کرچکے ہیں۔رواں سیزن کانگو 2 اورملیریا کے 654کیسزرپورٹ ہوئے، ڈینگی لارواملنے پر 4035مقدمات درج،1565عمارتیں سیل کی گئیں جبکہ 1کروڑ 82 لاکھ 91 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔