
کوئٹہ(الفجرآن لائن) بلوچستان کے ضلع ژوب میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ھماک ہ ژوب کے علاقے سبکزئی میں ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جس کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے