
پشاور (الفجرآن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامئے کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، سپیکر کی اجازت کے بغیر کسی کو بھی اسمبلی میں مہمان لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پابندی ایک روزقبل مہمانوں کی گیلری میں ہونیوالے واقعے کے بعد عائد کی گئی ہے۔