
ہنگو (الفجرآن لائن) ہنگو میں لڑکیوں کے سکول کی چھت گرنے سے 11طالبات زخمی ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق ہنگو کے ٹل گرلز ہائی سکول میں ایک کمرہ جماعت کی چھت گرنے کے نتیجے میں 11طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چھت گرنے کے حادثے پر قومی عمائدین اور عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول کی مکمل عمارت مخدوش حالت میں ہے جس سے کبھی بھی بڑا حادثہ رونماء ہو سکتا ہے۔علاقہ عمائدین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کومذکورہ عمارت سے کسی اور محفوظ جگہ منتقل کیا گیا ۔