نئی دہلی (الفجرآن لائن) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مقامی حکومت نے شہر میں آتش بازی کی تیاری، ذخیرہ کرنے ، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جو یکم جنوری 2025 تک لاگو رہے گی۔یہ سرکاری حکم نامہ دہلی کے محکمہ ماحولیات نے پیر کے روز جاری کیا جس کا مقصد فضائی آلودگی کا مقابلہ ہے۔حکم نامہ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی کی حدود میں یکم جنوری 2025 تک آتش بازی کی تیاری، ذخیرہ کرنے، فروخت (بشمول آن لائن مارکیٹنگ پلیٹ فارم سے ڈ یلوری) اور ہر طرح کی آتش بازی کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے مقامی رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ فضائی آلودگی کی روک تھام میں حکومتی کوششوں میں تعاون کریں۔رائے نے کہا کہ سردیوں میں بڑھتی آلودگی کے پیش نظر یکم جنوری تک آتش بازی کی تیاری ، ذخیرہ کرنے، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دہلی حکومت نے پابندی سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں ۔ دہلی کے شہر یوں سے درخواست ہے کہ وہ تعاون کریں۔محکمہ ماحولیات نے پولیس کو بھی اس فیصلے پر عملدرآمد کروانےے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔بھارتی دارالحکومت میں مسلسل پانچویں سال یہ پابندی لگائی گئی ہے۔یہ پابندی ہندوؤں کے تہوار دیوالی میں نافذ رہے گی جو یکم نومبر کو منایا جا ئے گا۔
Related Stories
جنوری 8, 2025