
بنوں (الفجرآن لائن) بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون ہیڈکانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے بکا خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون ہیڈکانسٹیبل شائستہ خان کو شہید کردیااور فرار ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔