
لاہور(الفجرآن لائن) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل طالبہ خودکشی کیس میں ام حبیبہ کے والد نے کسی بھی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ خودکشی کیس میں طالبہ ام حبیبہ کے والد نے کسی بھی طرح کی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا جس پر متوفیہ کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جسے وہ لیکر تدفین کیلئے آبائی گاؤں رندھیر باگڑیاں سمبڑیال روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ آئی ای آر کی طالبہ ام حبیبہ نے گزشتہ روز ہاسٹل نمبر 8 کے کمرہ نمبر74 میں نامعلوم وجوہات پر پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن نبیلہ کوثر کے مطابق طالبہ اپنی بہن کے ساتھ رہائش پذیر تھی، واقعے کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد ہی اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے۔