
کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان حکومت نے قومی شاہراؤں پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں قومی شاہراؤں پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا گشت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہراؤں پر پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، لیویز اور ایف سی کے گشت میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ کوئٹہ سے کراچی، سبی اور لورالائی روٹ پر گشت کیساتھ چیکنگ میکانزم کی بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔