
قلات (الفجرآن لائن) نامعلوم مسلح افرادنے قلات اور منگچر میں کرش پلانٹس کیمپ پر حملے کر کے مشینری کو نذر آتش کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رات گئے نامعلوم افراد نے قلات اور منگچر میں قومی شاہراہ پر کام کرنیوالے کرش پلانٹس کیمپ پر حملے کرکے بھاری مشینری کو نذر آتش کر دیا ۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کیمپ میں موجود مزدوروں کو کافی دیر یرغمال بنائے رکھا اور بعد ازاں انہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔