
کراچی (الفجرآن لائن) ایف آئی اے نے عمرے کی آڑ میں گداگری کیلئے سعودیہ جانیوالی 2 خواتین کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران عمرے کی آڑ میں گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش کرنیوالی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق خواتین کی شناخت پتل خاتون اور سبحانہ کے نام سے ہوئی، دوران تفتیش خواتین کسی قسم کی ہوٹل بکنگ بارے دستاویزات دینے میں ناکام رہیں نہ ہی ان کے پاس سفری اخراجات کیلئے کوئی رقم موجود تھی۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں مسافر خاتون سبحانہ نے بتایا کہ سعودیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم اس کا بیٹا بھی گداگری میں ملوث ہے جو2022ء میں عمرے کی آڑ میں وہاں گیا تھا جو عمرہ ویزا پر 2022ء میں سعودی عرب گیا تھا۔ترجمان کے مطابق خاتون کے بیٹے کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ گرفتار مسافر خواتین کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے