
اسلام آباد (الفجرآن لائن) آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی مسلسل 5 سال کم رہنے کی پیشگوئی کردی۔ آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں پاکستان میں اوسط مہنگائی مسلسل5سال سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا تخمینہ لگا یا ہے جبکہ رواں مالی سال مہنگائی حکومتی ہدف سے بھی کم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں 9.5فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ مالی سال 2025-26ء میں اوسط مہنگائی 7.8فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں مالی سال 2026-27ء سے مالی سال 2028-29ء تک اوسط مہنگائی 6.5فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔