
تہران (الفجرآن لائن)ایران نے دہشت گردی خطرات کے پیش نظر افغان سرحد پر دیوار کی تعمیر شروع کر دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے دہشت گردی خطرات اور سرحدوں کی مضبوطی کیلئے افغان سرحد پر فعال سکیورٹی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، ایران نے سرحدی دیوار کی تعمیر کو علاقائی عدم استحکام کے جواب میں ضروری اقدام قرار دیا ہے۔دفاعی حکام کے مطابق ایران کی افغان سرحد پر طاقت کا پیغام امن و استحکام کی ضرورت کو اجاگر کر رہا ہے۔