
اسلام آباد (الفجرآن لائن) معروف اداکار شفقت چیمہ کومے میں چلے گئے، نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرا دیا گیا۔ پنجابی فلموں کے معروف اداکار لیجنڈا شفقت چیمہ علیل ہوگئے۔اہل خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جمنے کی وجہ سے 62سالہ اداکار کومے میں چلے گئے ہیں انہیں لاہور میں نجی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرایا گیاہے، اہل خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ شفقت چیمہ نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 952فلموں میں کام کیا ہے۔