
اسلام آباد(الفجرآن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی)مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفی ہو گئے۔ سینیٹر قاسم رونجھو نے اپنا استعفی سیکرٹری سینیٹ کو جمع کرا دیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔بی این پی مینگل کے سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیا تھا