
اسلام آباد (الفجرآن لائن)صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد نو منتخب چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی تقرر ی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحیی آفریدی 26 اکتوبر بروز ہفتہ کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ان کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔