
ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں کو زہر دے کر مارا گیا ہے، پولیس
پشاور(الفجرآن لائن) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے فقیر آباد میں ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد ، ابتدائی معلومات کے مطابق لاشیں خاتون اور اس کے 2 بچوں کی ہیں۔ ایس پی فقیر آباد کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ خاتون اور اس کے دونوں بچوں کو زہر دے کر مارا گیا ہے۔ لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔