
سیلاب سے 3لاکھ 80ہزار سے زائد افراد متاثر،بجلی غائب، مواصلاتی نظام درہم برہم
منیلا (الفجرآن لائن) فلپائن میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، سیلاب سے 3لاکھ 80ہزار سے زائد افراد متاثر،بجلی غائب، مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی کے باعث بارشوں سے آنیوالے سیلاب نے کئی آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے 3لاکھ 80ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوگئے۔صوبہ ارورہ کے مشرق میں واقع لوزون نامی مقام پر 85کلومیٹر سے 105کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک ہوائیں چل رہی ہیں، مختلف علاقوں میں بجلی غائب جبکہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا،بارشوں سے کئی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث دوسرے علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ فلپائنی محکمہ موسمیات نے طوفان کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔