
رحیم یار خان (الفجرآن لائن) رحیم یار خان میں ڈاکٹر کو ہنی ٹریپ کا شکار کر کے اغواء کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گمبٹ میں واقع گمس ہسپتال کے ڈاکٹر خالد محمود کو ہنی ٹریپ کا شکار کر کے گھر سے ہسپتال جاتے اغواء کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر خالد کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے موبائل فون کی آخری لوکیشن کچہ کشمور کی ملی ہے۔