
جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس منصور ،جسٹس منیب شامل
اسلام آباد (الفجرآن لائن) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نوکردی گئی ہے ، کمیٹی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں،کمیٹی کی سربراہی چیف جسٹس کریں گے۔