
میرعلی (الفجرآن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 6افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق شہید ہونیوالوں میں 4 پولیس اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو و پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔