
تمام بینک ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہیں،پاکستان نے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کر دیا ہے، جمیل احمد
واشنگٹن (الفجرآن لائن) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کر دیا ہے، اس وقت تمام بینک ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ عالمی ادارے بھی قرض دینا چاہتے ہیں لیکن اب ہم اپنی شرائط پر قرض لیں گے۔