
لاہور (الفجرآن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو طبیعت ناسازگی پر نواز شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروا دیا گیا جبکہ ان کی بیرون ملک روانگی معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے مطاق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کوطبیعت زیادہ ناساز ہونے پر نواز شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروا دیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مریم نواز کو گلے کے انفیکشن پر ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے علاج کیلئے لندن روانہ ہونا ہے تاہم ان کی بیرون ملک روانگی معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگی