لندن (الفجر آن لائن) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی شکایت درج کرا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر ہونیوالے حملے میں کسی کو نامزد کئے بغیر باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمہ ہے۔ذرائع کے مطابق ڈپلومیٹک پولیس کے ذریعے سٹی آف لندن سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم پولیس نے اب تک ایکشن نہیں لیا۔
Related Stories
جنوری 8, 2025