کوئٹہ(الفجر آن لائن) کچھی کے علاقے بھاگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، نیشنل پارٹی کا مقامی رہنما جاں بحق
پولیس کے مطابق مقتول کو جلال خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا
جاں بحق شخص کی شناخت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر بھاگ محمد اکبر بلوچ کے نام سے ہوئی
مقتول محمد اکبر بلوچ نیشنل پارٹی ضلع کچھی کے سابق جنرل سیکرٹری تھے، پارٹی ذرائع
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال بھاگ منتقل کردیا گیا واقعے کی تحقیقات اور مزید کارروائی جاری ہے