
بیروت(الفجر آن لائن)حزب اللہ نے تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ کر دیا۔اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے ابھی تک اس حملے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔حزب اللہ کے مطابق اسرائیل کے فوجی ہیڈکوارٹرز پر خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔ دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں چھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے ہلاک 5 فوجیوں کے نام اور تصاویر جاری کر دی ہیں۔ سرائیل نے جواب میں بیروت کے جنوبی نواح میں چار فضائی حملے کیے۔