
غزہ /بیروت(الفجرآن لائن)اسرائیل کے شمالی غزہ اور لبنان پر حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 96 افرادشہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 37 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل نے پناہ گزین الشاطئی کیمپ پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے مں درجنوں فلسطینی شہید ہو گئے۔اس کے علاوہ جنوبی غزہ اور خان یونس میں ایک ہفتے سے ایندھن کی قلت کا سامنا ہے جبکہ 12 لاکھ فلسطینی پانی سے بھی محروم ہیں اور کئی بنیادی سروسز معطل ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں 59 افراد شہید اور 182 زخمی ہوگئے۔