
ملزم سے 85لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، پرائز برانڈ اور ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
اسلام آباد(الفجر آن لائن)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ لوہی بھیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے اغوا اور چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مغویہ، مسروقہ ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور پرائز بانڈ برآمد کرلیے، سب کی کل مالیت 85لاکھ روپے ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیوں عمل میں لائی جارہی ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔