
واشنگٹن(الفجر آن لائن) امریکہ نے ترکیہ کو خبردار یا ہے کہ وہ حماس کو اپنا دفتر نہ کھولنے دے، حماس رہنماوں کو ہمارے حوالے کیا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ امریکا یہ سمجھتا ہے کہ کسی بھی ریاست کو حماس کے رہنماوں کا استقبال نہیں کرنا چاہیے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو میلر نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ہمیں کچھ روز پہلے یہ معلومات ملی تھی کہ حماس کی قیادت کے کچھ رہنما ترکیہ منتقل ہو گئے ہیں۔ ہم ترکیہ کی حکومت سے واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں جیسا کہ ہم نے پوری دنیا کے ساتھ کیا، وہ یہ کہ اب حماس کے ساتھ ایسا تصرف ممکن نہیں رہا کہ گویا کچھ ہوا ہی نہیں،ہم نہیں سمجھتے کہ شر پسند دہشت گرد تنظیم کی قیادت کو کسی بھی جگہ اطمینان سے رہنا چاہیے”۔ ترجمان نے زور دیا کہ انھیں امریکا کے حوالے کر دیا جائے۔یاد رہے میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ حماس کی قیادت کا کچھ حصہ دوحہ سے کوچ کر کے ترکیہ جا چکا ہے۔