
بنوں (الفجر آن لائن) بنوں کے علاقے جانی خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سین تنگہ ویکی میں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قبائلی ملک سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلا ک ہونیوالوں میں ملک شادی خیل، عجب خان، اجمل اور ایک خاتون شامل ہیں۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔