
کوئٹہ (الفجر آن لائن) کوئٹہ میں انجمن تاجران کی کال پر کمسن طالبعلم کی بازیابی کیلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ کوئٹہ میں تاجر رہنماء کے 10سالہ بیٹے کی عدم بازیابی کیلئے کیخلاف انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس دوران تمام دکانیں ماکیٹیں بند ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی طالب علم کی عدم بازیابی پر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب کمسن طالب علم مصور خان کی بازیابی کیلئے اہل خانہ نے اتحاد چوک پر دھرنا بھی دیا جس کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔